سورة الواقعة - آیت 95
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک یہ بات جو ہے یہی لائق یقین (ف 1) کے ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ ....: ’’ حَقُّ ‘‘ موصوف ہے جو اپنی صفت ’’ الْيَقِيْنِ ‘‘ کی طرف مضاف ہے، یعنی یہ ایسی ثابت شدہ بات اور ایسا سچ ہے جو یقینی ہے۔ ان دونوں آیات کے لیے دیکھیے سورۂ حاقہ کی آخری دو آیات کی تفسیر۔