سورة الرحمن - آیت 34
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: یہاں ’’ اٰلَآءِ ‘‘ کا معنی ’’قدرتیں‘‘ واضح ہے اور وعید گناہوں سے باز آنے کا باعث ہونے کی وجہ سے عظیم نعمت بھی ہے۔