سورة الرحمن - آیت 8

أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تاکہ تم ترازو میں زیادتی نہ کرو

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ: اس سے پہلے ’’لام‘‘ جارہ محذوف ہے : ’’أَيْ لِئَلَّا تَطْغَوْا‘‘ یعنی اس نے میزان اس لیے بنایا ہے کہ تم ہر معاملے میں وزن کرتے ہوئے صحیح وزن کرو، کمی بیشی مت کرو، کیونکہ یہ حد سے تجاوز ہے۔