سورة القمر - آیت 52

وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہر شئے جو انہوں نے کی ہے کتابوں میں لکھی ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ كُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْهُ فِي الزُّبُرِ ....: ’’ مُسْتَطَرٌ ‘‘ ’’ مَسْطُوْرٌ ‘‘ کے معنی میں ہے۔ افتعال کی تاء کی وجہ سے معنی میں مبالغہ مقصود ہے کہ ہر چھوٹی بڑی بات بہت اچھی طرح لکھی ہوئی ہے، مراد اعمال نامے ہیں۔ یعنی ان مجرموں نے جو کچھ کیا ہے سب دفتروں میں درج ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ کہف (۴۹) اور سورۂ انفطار (۱۰ تا۱۲)۔