سورة النجم - آیت 22

تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ تو بہت بھونڈی تقسیم ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِيْزٰى: ’’ ضِيْزٰى ‘‘ ’’ضَازَ يَضِيْزُ ضَيْزًا‘‘ (ض) سے ’’فُعْلٰي‘‘ ( فاء کے ضمہ کے ساتھ) کے وزن پر ہے جو ’’أَفْعَلُ‘‘ (اسم تفضیل) کی مؤنث ہے۔ اس کا معنی ’’شَدِيْدُ الضِّيْزِ‘‘ (سخت ناانصافی والی) ہے۔ ’’ضاد‘‘ کے ضمہ کو ’’یاء‘‘ کی موافقت کے لیے کسرہ سے بدل دیا گیا۔ یعنی ایک تو اللہ کے لیے اولاد بتانا، پھر اپنے لیے لڑکے اور اللہ تعالیٰ کے لیے لڑکیاں پسند کرنا، یہ تو بہت ہی سخت ناانصافی کی تقسیم ہے۔