سورة النجم - آیت 17
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
نگاہ نہ بہکی اور نہ حد سے (ف 1) بڑھی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى: ’’زَاغَ يَزِيْغُ زَيْغًا‘‘ ٹیڑھا ہونا اور ’’طَغٰي يَطْغٰي طُغْيَانًا‘‘ حد سے بڑھنا۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالِ ادب، تحمل اور استقامت کا بیان ہے کہ جبریل علیہ السلام کو اور اللہ تعالیٰ کی دوسری آیات کبریٰ کو دیکھتے ہوئے آپ کی نگاہ انھی پر مرکوز رہی، نہ دائیں یا بائیں طرف گئی اور نہ ان سے آگے بڑھی۔