سورة الطور - آیت 24

وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے آس پاس ان کے جوان لڑکے پھرتے ہیں گویا وہ خلاف میں دھرے ہوئے موتی ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ: اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ دہر (۱۹) اور سورۂ واقعہ (18،17) کی تفسیر۔ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ: یعنی ان کی خوب صورتی، سفیدی اور پاکیزگی کا یہ عالم ہو گا جیسے موتی ابھی اپنی سیپ ہی میں محفوظ ہوں، یا جواہرات والی ڈبیا میں اس طرح چھپا کر رکھے ہوئے ہوں کہ نہ ان پر گرد و غبار کا کوئی ذرہ پڑا ہو اور نہ وہ ہاتھ لگنے سے میلے ہوئے ہوں۔ دوسرے لفظوں میں وہ اتنے خوب صورت اور صاف ستھرے ہوں گے کہ چھونے سے میلے ہوتے ہوں گے۔