سورة الدخان - آیت 53

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

باریک اور گاڑھے ریشم کی پوشاک پہنیں گے ۔ ایک دوسرے کی طرف منہ کئے ہوں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ:’’ سُنْدُسٍ ‘‘ باریک ریشمی کپڑا۔ ’’ اِسْتَبْرَقٍ ‘‘ گاڑھے دبیز ریشم کا کپڑا۔ ’’مُتَقٰبِلِيْنَ ‘‘ آمنے سامنے، کسی کی پشت دوسرے کی طرف نہیں ہو گی۔