سورة فصلت - آیت 18

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو ایمان لائے تھے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ نَجَّيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ....: یہ اللہ تعالیٰ کی عجیب و غریب قدرت ہے کہ اتنے شدید عذاب، زلزلے، خوف ناک چیخ اور بجلیاں چمکنے اور گرنے کے باوجود کسی مسلمان کا بال تک بیکا نہیں ہوا، وہ سب اللہ کے فضل سے صحیح و سلامت رہے۔