سورة الزمر - آیت 39
قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو کہہ اے قوم تم اپنی جگہ پر کام کئے جاؤ۔ بےشک میں کام کرنے والا ہوں پس آگے تمہیں معلوم ہوجائیگا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُلْ يٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ....: ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انعام (۱۳۵) ’’ عَذَابٌ يُّخْزِيْهِ ‘‘ (وہ عذاب جو اسے رسوا کر دے گا) سے مراد دنیا کا عذاب اور ’’ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ ‘‘ (ہمیشہ رہنے والا عذاب) سے مراد آخرت کا عذاب ہے۔