سورة ص - آیت 60

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ہو کہ تم کو خوشی نصیب نہ ہو ۔ تم ہی تویہ بلا ہمارے پیش لائے ہو بری قرار گاہ ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ....: بعد میں داخل ہونے والے ان سے کہیں گے، بلکہ تمھارے لیے کوئی خوش آمدید نہیں، تمھی نے ہمیں اس کام کی دعوت دی جس نے ہمیں اس انجام تک پہنچایا، سو یہ ہمارا اور تمھارا بہت برا ٹھکانا ہے۔ یہ بات وہ محض دل ٹھنڈا کرنے کے لیے کہیں گے۔