سورة الصافات - آیت 129

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور پچھلوں میں ہم نے اس کا ذکر خیر چھوڑا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْاٰخِرِيْنَ ....: ان آیات کی تفسیر پیچھے آیات (۷۸ تا ۸۱) کے تحت گزر چکی ہے۔ ’’اِلْ يَاسِيْنَ ‘‘ الیاس علیہ السلام ہی کا دوسرا نام ہے، جیسے ایک ہی پہاڑ کو قرآن میں ’’طور سینا‘‘ بھی کہا گیا ہے اور ’’طور سينين‘‘ بھی۔