سورة الصافات - آیت 106

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک یہی صریح آزمائش ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِيْنُ : یعنی بوڑھے باپ کو اکلوتا بیٹا ذبح کرنے کا حکم، جو کام کاج میں اس کا مددگار بننے کی عمر کو پہنچ چکا ہے، یقیناً یہ باپ بیٹے دونوں کے لیے کھلی آزمائش اور بہت سخت امتحان ہے۔