سورة الصافات - آیت 93

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

دہنے ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْيَمِيْنِ : ’’يَمِيْنٌ‘‘ کا معنی دایاں ہاتھ بھی ہے اور قوت بھی۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ انبیاء کی آیت (۵۸) کی تفسیر۔