سورة الصافات - آیت 87
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سو جہاں کے رب کی نسبت تمہارا کیا گمان ہے ؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : یعنی رب العالمین جو پوری کائنات کا مالک ہے اور تمام جہانوں کے ایک ایک ذرے کی پرورش کر رہا ہے، اس کے متعلق تمھارا کیا گمان ہے؟ کیا تم نے اس میں کوئی نقص یا عیب پایا کہ اپنے گھڑے ہوئے معبودوں کی عبادت کرنے لگے اور اس کی گرفت سے بالکل بے خوف ہو گئے؟