سورة الصافات - آیت 86

أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا خدا کے سوا جھوٹ بنائے ہوئے معبودوں کو چاہتے ہو۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَىِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِيْدُوْنَ : ’’ ىِٕفْكًا ‘‘ مصدر بمعنی اسم مفعول برائے مبالغہ ہے اور ’’اٰلِهَةً ‘‘ اس سے بدل ہے۔ ’’ ىِٕفْكًا ‘‘ کو اصل معنی میں لیں تو یہ مفعول لہٗ بن جائے گا۔