سورة الصافات - آیت 40

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مگر جو اللہ کے خالص بندے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ : مگر اللہ کے وہ بندے جنھیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا، جن کے متعلق ابلیس نے بھی اقرار کیا کہ وہ انھیں گمراہ نہیں کر سکے گا (دیکھیے سورۂ ص : ۸۳) وہ عذابِ الیم نہیں چکھیں گے، نہ ان کے حساب میں شدت ہو گی، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو دس گنا سے سات سو گنا، بلکہ بے حساب گنا تک بڑھائے گا اور برائیوں سے، اگر کوئی ہوئیں، درگزر فرمائے گا۔