سورة الصافات - آیت 20
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کہیں گے ہم پر افسوس یہ آیا انصاف کا دن۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ قَالُوْا يٰوَيْلَنَا هٰذَا يَوْمُ الدِّيْنِ : قیامت کے دن کفار کے پچھتانے اور اپنے آپ کو ملامت کرنے کا ذکر ہو رہا ہے کہ وہ اس وقت اپنی ہلاکت کو آواز دیں گے اور کہیں گے، ہائے ہماری بربادی! یہی جزا کا دن ہے، حالانکہ اس وقت ندامت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔