سورة الصافات - آیت 3

فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھریاد کر کہ پڑھنے والوں کی قسم

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَالتّٰلِيٰتِ ذِكْرًا: اس سے مراد بھی فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے انبیاء پر ذکر نازل کرتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں نیکی کا خیال ڈالتے ہیں، جیسا کہ فرمایا : ﴿ فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا (5) عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ﴾ [ المرسلات : ۵، ۶ ] ’’پھر جو (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالنے والے ہیں۔ عذر کے لیے یا ڈرانے کے لیے۔‘‘