سورة يس - آیت 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بولے ہم نے تو تمہیں نامبارک پایا اگر تم باز نہ آؤ گے ، تو ہم تمہیں ضرور سنگسار کردیں گے اور ہم سے تمہیں ضرور درد ناک عذاب پہنچے گا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالُوْا اِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ....: جب بستی والے دلیل کے ساتھ جواب نہ دے سکے تو دھمکی پر اتر آئے، جیسا کہ فرعون اور دوسرے متکبروں کا شیوہ رہا ہے۔ کہنے لگے، اگر تم اپنی دعوت سے باز نہ آئے تو ہم تمھیں سنگسار کر دیں گے اور تمھیں ہمارے ہاتھوں درد ناک سزا سے دو چار ہونا پڑے گا۔ ’’ تَطَيَّرْنَا ‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ نمل (۴۷) اور سورۂ اعراف (۱۳۱)۔