سورة يس - آیت 17
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہمارا ذمہ تو صرف کھول کر پہنچا دینا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ مَا عَلَيْنَا اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ : یعنی ہمارا فریضہ اتنا ہی ہے کہ ہم تمھیں اللہ کا پیغام صاف پہنچا دیں۔ رہا تمھیں مومن بنا لینا، یا تمھارے مطالبات کے مطابق معجزے دکھانا، یا تم پر عذاب لے آنا، تو یہ ہمارا کام نہیں۔