سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور کہتے ہیں کہ یہ فتح کب ہوگی اگر تم سچے ہو ؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ يَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ ....: مشرکین جب قیامت قائم ہونے کے دلائل کے سامنے لاجواب ہوتے تو کہتے، اچھا بتاؤ، یہ فیصلہ کب ہو گا، قیامت کب آئے گی؟ اس سے ان کی جہالت واضح ہوتی ہے کہ جب ایک چیز کا آنا یقینی ہو تو صرف اس وجہ سے اس سے غفلت برتنا کیسے درست ہو سکتا ہے کہ ہمیں اس کے وقت کا علم نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے کفار کے اس سوال کا متعدد مرتبہ ذکر فرمایا ہے۔ دیکھیے سورۂ نازعات (۴۲ تا ۴۵) اور بنی اسرائیل (۴۹ تا ۵۱)۔