سورة العنكبوت - آیت 31

وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب ہمارے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت دینے آئے ۔ تو کہا ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کریں گے ۔ بےشک اس کے باشندے ظالم (ف 1) ہیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا اِبْرٰهِيْمَ بِالْبُشْرٰى ....: ان آیات کی مفصل تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۶۹ تا ۸۲) اور سورۂ حجر (۵۱ تا ۷۹)۔