سورة العنكبوت - آیت 30
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
لوط نے کہا ۔ کہ اے رب میرے مفسد لوگوں پر میری مدد کر۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ ....: لوط علیہ السلام نے ان کے ایمان لانے سے مایوس ہو کر یہ دعا کی کہ اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔ ’’ الْقَوْمِ الْمُفْسِدِيْنَ ‘‘ میں الف لام عہد کا ہے، اس لیے ترجمہ ’’ان مفسد لوگوں‘‘ کیا گیا ہے۔ اللہ کے پیغمبر اپنی قوم پر بددعا اس وقت کرتے ہیں جب انھیں یقین ہو جائے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔