سورة النمل - آیت 50

وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور انہوں نے مکر کیا اور ہم نے بھی مکر کیا ۔ اور انہیں خبر بھی نہ ہوئی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا ....: ان کی چال تو وہ منصوبہ تھا جس پر انھوں نے آپس میں قسمیں کھائیں اور اللہ تعالیٰ کی چال یہ تھی کہ اس نے دوسرے انبیاء کی طرح صالح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ ان کے نکلنے کی دیر تھی کہ اس شہر بلکہ قومِ ثمود کے پورے علاقے میں شدید زلزلے کا عذاب آیا، جیسا کہ فرمایا : ﴿ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ ﴾ [ الأعراف : ۷۸ ] ’’تو انھیں زلزلے نے پکڑ لیا۔‘‘ جس کے ساتھ خوف ناک چیخ کی آواز بھی تھی، فرمایا : ﴿ وَ اَخَذَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ ﴾ [ ھود : ۶۷۔القمر : ۳۱ ] ’’اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انھیں چیخ نے پکڑ لیا۔‘‘ جس سے ان کی بستیاں برباد ہو گئیں اور وہ نو (۹) بدمعاش اور ان کی قوم کے لوگ سب ہلاک ہو گئے۔