سورة الشعراء - آیت 118

فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو میرے اور ان کے درمیان ایک قطعی فیصلہ کر اور مجھے اور میرے ساتھیوں کو جو مومن ہیں نجات دے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا....: اس فیصلے سے مراد انھیں نیست و نابود کر دینے والا عذاب ہے، جو’’ وَ نَجِّنِيْ وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ‘‘ سے سمجھ میں آ رہا ہے۔