سورة الشعراء - آیت 102

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو کاش ہمارے لئے ایکبار پھر دنیا میں لوٹ کر جانا ہو کہ ہم ایمان لانے والوں میں ہوں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً....: کفار کی اس تمنا کا ذکر قرآن میں متعدد مقامات پر ہے اور یہ بھی کہ ان کی یہ تمنا کبھی پوری نہیں ہو گی۔ دیکھیے سورۂ بقرہ (۱۶۷)، انعام (۲۷، ۲۸) اور مؤمنون (۱۰۶ تا ۱۰۸)۔