سورة الشعراء - آیت 50

قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولے کچھ ڈر نہیں ہم کو اپنے رب کی طرف پھر جانا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالُوْا لَا ضَيْرَ....: ’’ لَا ضَيْرَ ‘‘ کوئی نقصان نہیں۔ ’’ضَارَ يَضِيْرُ ضَيْرًا‘‘ اور ’’ضَرَّ يَضُرُّ ضَرًّا‘‘ ہم معنی ہیں، یعنی بہرحال اللہ کی طرف تو لوٹنا ہی ہے، اس طرح مریں گے تو شہادت کا درجہ پائیں گے اور صبر کا اجر ملے گا۔ (وحیدی)