سورة المؤمنون - آیت 79
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اسی نے تمہیں زمین میں پھیلایا ، اور اسی کی طرف تم اکھٹے کئے جاؤ گے ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ ....: یہ اللہ تعالیٰ کے ’’وحدہ لا شریک لہ‘‘ ہونے کی دوسری دلیل ہے اور قیامت کی بھی کہ جس اکیلے نے تمھیں وجود کی نعمت عطا کرکے ساری دنیا میں پھیلا دیا، وہ تمھیں سمیٹنے پر بھی قادر ہے اور یاد رکھو کہ اس اکیلے ہی کی طرف تمھیں دوبارہ اکٹھا کیا جائے گا۔