سورة المؤمنون - آیت 38
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
یہ رسول کچھ نہیں صرف ایک آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ باندھا ہے ، اور ہم تو اس (ف ١) ۔ پر ایمان لائیں گے نہیں ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌ افْتَرٰى ....: یعنی یہ ’’ رَجُلٌ ‘‘ (آدمی) ہو کر جو رسالت کا دعویٰ کرتا ہے اور مرنے کے بعد زندگی سے ڈراتا ہے، تو محض اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے، یا یہ کہ یہ صرف ایک آدمی ہے جو ....۔ ’’ بِمُؤْمِنِيْنَ ‘‘ پر باء بھی نفی کی تاکید کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ میں لفظ ’’ہر گز‘‘ کا اضافہ کیا ہے۔