سورة طه - آیت 35
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو ہمارا حال دیکھتا ہے۔ (ف ١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيْرًا : ’’ كُنْتَ ‘‘ میں ’’ كَانَ ‘‘ استمرار کے لیے ہے کہ ’’بے شک تو ہمیشہ ہمارا نگران اور نگہبان رہا ہے۔‘‘ یعنی جب ہم بچے تھے اس وقت بھی تو نے ہماری پرورش کی اور ہمیں دشمنوں سے محفوظ رکھا، اب بھی تیری اسی رحمت کے وسیلے سے تیری جناب میں درخواست ہے کہ ہماری یہ دعائیں قبول فرما۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی صفات اور پہلی نوازشوں کے وسیلے سے دعا کا سبق بھی ہے۔