سورة الحجر - آیت 97

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتوں سے تیرا دل تنگ ہوتا ہے ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ يَضِيْقُ....: اللہ تعالیٰ نے کفار کے استہزا اورکفر و شرک پر اصرار سے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت تاکید والے الفاظ میں تسلی دی ۔چنانچہ لام تاکید اور ’’قَدْ‘‘ برائے تحقیق کے ساتھ اس بات کا اظہار فرمایا کہ ہم آپ کے حالات سے بے خبر نہیں، بلکہ ہر وقت ہماری توجہ آپ کی طرف ہے، اب بھی اور آئندہ بھی اور ہم جانتے ہیں کہ یقیناً آپ کاسینہ ان کی باتوں سے تنگ پڑجاتاہے۔