سورة الحجر - آیت 35
وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور قیامت کے دن تک تجھ پر لعنت ہے ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ : اس کا ترجمہ ’’خاص لعنت‘‘ الف لام کی و جہ سے کیا گیا ہے اور اس کی وضاحت سورۂ ص (۷۸) میں آئی ہے، فرمایا : ﴿ وَ اِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِيْ ﴾ یعنی تجھ پر میری لعنت ہے۔