سورة البقرة - آیت 103
وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ خَيْرٌ ۖ لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز رکھتے تو اللہ کے پاس بہتر بدلہ تھا ، کاش ان کو سمجھ ہوتی ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ لَمَثُوْبَةٌ: اس میں تنوین تقلیل کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ’’تھوڑا ثواب‘‘ کیا گیا ہے۔ 2۔پچھلی آیت میں ہے : ﴿وَ لَقَدْ عَلِمُوْا ﴾ یعنی یہود جانتے تھے، یہاں فرمایا : ﴿ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ ﴾ ’’کاش وہ جانتے ہوتے ‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ علم پر عمل نہ کرنے والا درحقیقت عالم ہی نہیں ۔