سورة البقرة - آیت 99

وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم نے تیری طرف واضح آیتیں (نشانیاں) اتاری ہیں فاسقوں (بے حکموں نافرمانوں) کے سوا انکا کوئی منکر نہ ہوگا ۔ (ف ٣)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ: یعنی کھلی نشانیاں ، جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا واضح ثبوت موجود ہے، قرآن کریم کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام معجزات اس کے تحت آ سکتے ہیں ۔ (ابن کثیر، رازی)