سورة الاعراف - آیت 92

الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۚ الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَانُوا هُمُ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جنہوں نے شیعب (علیہ السلام) کو جھٹلایا (ایسے ہوگئے) کہ گویا وہاں کبھی نہ بستے تھے ، جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلایا ، وہی زیاں کار ہوئے ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا: ’’غَنِيَ يَغْنَي (س)‘‘کا معنی ہے کسی جگہ رہنا، یعنی وہ جو شعیب علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو بستی سے نکالنے کے درپے تھے وہ خود اس طرح ہو گئے جیسے وہ کبھی اس میں رہے ہی نہیں تھے اور انھیں خسارے سے ڈرانے والے خود ہی خسارا اٹھانے والے ہو گئے۔