سورة الاعراف - آیت 75

قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِن قَوْمِهِ لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِمَنْ آمَنَ مِنْهُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ صَالِحًا مُّرْسَلٌ مِّن رَّبِّهِ ۚ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلَ بِهِ مُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے غریبوں سے جو ایمان لائے تھے کہا ، کیا تم جانتے ہو ، کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کا رسول ہے ، وہ بولے ، کہ جو کچھ وہ اللہ سے لایا ہے ، ہم مانتے ہیں ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ: ان کا یہ پوچھنا اپنے تکبر کے اظہار اور طنز کے لیے تھا۔ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ: یعنی ہمیں نہ صرف ان کے رسول ہونے پر یقین ہے، بلکہ ان کے دیے ہوئے ایک ایک حکم کے صحیح ہونے پر بھی یقین ہے۔