سورة الاعراف - آیت 18
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُومًا مَّدْحُورًا ۖ لَّمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
فرمایا یہاں سے نکل ، برے حال سے راندہ ہو گر ان میں سے جو تیرے تابع ہوگا ، میں تم سب سے دوزخ بھر دوں گا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11) اللہ تعالیٰ نے شیطان پر مزید لعنت اور رحمت سے دوری کا اعلان کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ تو یہاں سے ذلیل ورسوا ہو کر نکل جا، اور یہ بات تو اور تیری پیروی کرنے والے جان لیں کہ اگر وہ لوگ تیری اتباع کریں گے تو میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔