سورة الاعراف - آیت 10
وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے تمہیں زمین میں جگہ دی اور اس میں تمہارے لئے روزیاں پیدا کیں ، تم تھوڑا شکر کرتے ہو ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) اللہ تعا لی نے اپنی گو نا گوں نعمتوں کی یاد دلا کر بندوں کو اپنے اوامر کی اتباع اور نوا ہی سے اجتناب کی تر غیب دلائی ہے۔ خالق کائنات نے زمین کو انسانوں کے لیے سکون وقرار کی جگہ بنائی ہے، اس پر پہاڑ بسائے نہریں جاری کیں، شاندار رہائشی مکانات بنانا سکھایا، زمین پر پائی جا نے والی چیزوں اور جانوروں سے استفادہ کو مباح قرار دیا۔ اور کھانے اور پینے کی مختلف اشیاء کو مہیا کردیا، ان نعمتوں کا تقاضا یہ تھا کہ انسان اللہ کا خوب شکر ادا کرتا اور اس کی خوب عبادت کرتا، لیکن واقعہ یہ ہے کہ اکثر وبیشتر انسان اللہ کا کم شکر ادا کرتے ہیں ،