سورة الانعام - آیت 155
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کتاب ہے (یعنی قرآن) ہم نے نازل کی برکت والی ہے ، سو تم اس پر چلو ، اور ڈرو ، شاید تم پر رحم ہو۔ (ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(155) اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ اگرچہ تورات میں وہ صفات تھیں جن کا ذکر اوپر آیا، لیکن قرآن اس سے زیادہ جلیل ا لقدر، عظیم المرتبت اور دنیاوی واخروی منافع کے اعتبار سے زیادہ بابرکت کتاب ہے، اس لیے اے مسلمانو ! اب اسی کی اتباع کرو اور اس کی مخا لفت سے بچو۔