سورة الانعام - آیت 134

إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس کا تم سے وعدہ ہے ، سو آنے والا ہے اور تم ہمیں تھکا نہ سکو گے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(134) اس سے مراد قیامت اور اس کے احوال ہیں، اور مقصود ان لوگوں کی تردید کرنی ہے جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آدمی مرنے کے بعد سڑگل جاتا ہے، اس کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہے۔