سورة الانعام - آیت 127
لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ ۖ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے (ف ٢) ۔ اور وہ ان کے اعمال کے بدلے میں ان کا دوست ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(126) دارالسلام سے مراد جنت ہے، یعنی دین اسلام پر چلنے والوں کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ جنت دے گا، اور انہیں اپنی محبت سے نوازے گا، اور ان کا حافظ و ناصر ہوگا۔