سورة الانعام - آیت 126

وَهَٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ تیرے رب کی سیدھی راہ ہے ‘ فکر کرنے والوں کے لئے ہم نے آیات کھول سنائی ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(125) یہاں اشارہ دین اسلام، قرآن کریم اور توحید و ایمان کی طرف ہے، اللہ تعالیٰ نے گم گشتہ راہ لوگوں کا حال اور ان کا طور طریقہ بیان کرنے کے بعد دین اسلام اور راہ حق کی فضیلت بیان کی ہے۔