سورة الانعام - آیت 51
وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ ۙ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قرآن سے اس کو نصیحت کر جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے پاس جمع ہوں گے ، اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی اور شفیع نہ ہوگا ، شاید وہ بچیں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(50) گذشتہ آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ مشرکین بہرے، گونگے، اور اندھے آدمی کے مانند ہیں، بلکہ مردے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روز روشن کی طرح واضح نشانیوں سے کوئی عبرت حاصل نہیں کی، اب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) کو حکم دیا کہ آپ ان لوگوں کو تبلیغ کیجئے جو اللہ کی وحی سے متا ثر اور مستفید ہوتے ہیں۔