سورة الانعام - آیت 42

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَخَذْنَاهُم بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تجھ سے پہلے بہت امتوں کی طرف ہم نے رسول بھیجے تھے پھر ہم نے انہیں سختی اور تکلیفوں میں ڈالا تھا ، کہ شاید وہ عاجزی کریں ،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(44) نبی کریم (ﷺ) کی تسلی کے لے کہا جارہا ہے کہ پہلی امتوں کے پاس بھی ہم نے انبیاء بھیجے جن کو انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کو سختی، قحط سالی، امراض اور جان ومال کے خسارہ میں مبتلا کیا، تاکہ شاید وہ ان آزمائشوں کے بعد اللہ کی طرف رجوع کریں لیکن ان کے دل کی سختی کا حال یہ تھا کہ پھر بھی انہوں نے اللہ کے سامنے گریہ وزاری نہیں کی، اور اپنے گناہوں سے تائب نہیں ہوئے بلکہ شیطان نے ان کے شر کیہ اعمال کو ان کے لیے مزید خوبصورت اور مزین بنادیا۔