سورة الانعام - آیت 30
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ قَالَ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ ۚ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور کاش تو ان انکی اس وقت کی حالت دیکھتے جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئی جائیں گے اللہ کہے گا کیا یہ (عذاب) سچ نہ تھا کہ کہیں گے ہمیں اپنے رب کی قسم ضرور سچ تھا کہے گا تم اب اپنی کفر کے بدلے میں عذاب چکھو ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(33) نبی کریم (ﷺ) کو خطاب کرکے کہا جارہا ہے کہ جب ان مشرکین کی ان کے رب کے سامنے پیشی ہوگی، تو آپ کے سامنے ایک عظیم اور مہیب منظر ہوگا جب اللہ ان سے بطور زجروتوبیخ پوچھے گا کہ اب بتاؤبعث بعد الموت بر حق ہے کہ نہیں ؟ تو وہ رب کی قسم کھا کر کہیں گے ہاں، یہ تو بر حق ہے۔