سورة الانعام - آیت 17
وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو اس کا دور کرنے والا اس کے سوا کوئی نہیں اور جو وہ تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر شے پر قادر ہے۔ (ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20) یہ ایک دوسری دلیل ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس لیے کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف وہی ہے، وہ اپنی مخلوقات میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے نہ کوئی اس کے فیصلہ کو چیلنج کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اسے روک سکتا ہے صحیح بخاری میں ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کہا کرتے تھے۔ اے اللہ ! تو جسے دے اسے کوئی منع نہیں کرسکتا اور تو جسے منع کردے اسے کوئی نہیں دے سکتا، اور کسی صاحب حثیت کو اس کی حیثیت تیرے مقابلہ میں نفع نہیں پہنچا سکتی