سورة الانعام - آیت 13

وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور رات اور دن میں جو کچھ بستا ہے اسی کا ہے اور وہ سنتا جانتا ہے (ف ١) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) گذشتہ آیت میں بتایا گیا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا مالک صرف اللہ ہے اور اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ لیل و نہار میں جو کچھ پایا جاتا ہے اس کا ما لک صرف اللہ ہے اور معلوم ہے کہ آسمان و زمین کے علاوہ کوئی مکان نہیں اور لیل ونہار کے علاہ کوئی زمان نہیں اس لیے معلوم ہوا کہ مکان اور اس کے تمام موجودات اور زمان اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تمام حوادث کا مالک صرف اللہ ہے۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔