سورة المآئدہ - آیت 74

أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ کیوں نہیں اللہ کی طرف توبہ کر کے گناہ بخشواتے ؟ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

100۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم اور اپنے بندوں کے ساتھ فضل و رحمت کا معاملہ ہے کہ اس گناہ عظیم اور افک مبین کے باوجود انہیں توبہ و استغفار کی طرف بلاتا ہے، اور وعدہ کرتا ہے کہ جو توبہ کرے گا اللہ اسے معاف کردے گا، اور اس کے حال پر رحم کرے گا۔