سورة المآئدہ - آیت 34

إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُوا عَلَيْهِمْ ۖ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مگر جو تمہارے ہاتھ پکڑنے سے پہلے توبہ کرلیں تو جانو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے (ف ٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 34 دلالت کرتی ہے کہ محاربین اگر ہاتھ آنے سے پہلے توبہ کرلیں گے تو آیت میں مذکور حد ساقط ہوجائے گی اگر وہ کافر ہوں گے تو اسلام لانے کے بعد یہ حد ساقط ہوجائے گی، اور اگر مسلمان ہوں گے تو بھی آیت میں مذکور تمام انواع حدود ساقط ہوجائیں گے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ صحابہ کا اسی پر عمل رہا ہے، لیکن بعض اہل علم کا خیال ہے کہ گرفتار کیے جانے سے پہلے توبہ کرلینے سے قصاص اور دوسرے انسانی حقوق ساقط نہیں ہوں گے۔